اداکارہ سے زیادتی کے الزام پر متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی منسوخ

مقامی اداکارہ نے مہاکشے چکروتی کیخلاف شادی کا دھوکہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایف آئی آر درج کرادی

پیر 9 جولائی 2018 12:00

اداکارہ سے زیادتی کے الزام پر متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی منسوخ
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) مقامی اداکارہ کی جانب سے زیادتی کی ایف آئی آر درج ہونے پر پولیس کی کارروائی کے بعد معروف بھارتی اداکار متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی کو منسوخ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی اداکارہ نے مہاکشے چکروتی کے خلاف شادی کا دھوکہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے شادی کی تیاریوں میں مصروف متھن چکروتی کے گھر پر چھاپا مارا۔ چھاپے کے وقت دلہن کے گھر والے بھی موجود تھے جو تقریب مکمل کیے بغیر واپس لوٹ گئے جس کے بعد مہاکشے چکروتی کی آج ہونے والی شادی کی تقریب منسوخ کردی گئیں۔متھن چکروتی کی جانب سے اپنے لگڑری ہوٹل میں مہاکشے کی شادی کی پٴْر تعیش تقریب کی منسوخی کی اطلاع دوستوں اور احباب کو دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں جس کے باعث افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔ عین ممکن ہے کہ شکایت گزار اداکارہ سے ڈیل نہ ہونے کی صورت میں اسی اداکارہ اور مہاکشے چکروتی کی شادی کرادی جائے۔واضح رہے کہ بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے 3 جولائی کو دہلی کی مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی کہ مہاکشے چکروتی نے شادی کا وعدہ کرکے کئی بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب کسی اور سے شادی کر رہا ہے ۔ عدالت نے متھن چکروتی کی اہلیہ یٴْگتا بالی اور بیٹے مہاکشے چکروتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں کی پیشگی ضمانت بھی منظور کرلی تھی۔
وقت اشاعت : 09/07/2018 - 12:00:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :