ممتاز گلوکارہ صومیہ خان کے گانے ’’تصویر بنا کے‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

گانا ’’تصویر بنا کے‘‘ مقامی پاکستانی ڈرامے کا ٹائٹل سانگ ہے، جس میں عمران عباس اور عائزہ نے پرفارم کیا ہے

پیر 6 اگست 2018 16:41

ممتاز گلوکارہ صومیہ خان کے گانے ’’تصویر بنا کے‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) ممتاز گلوکارہ صومیہ خان کے گانے ’’تصویر بنا کے‘‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔ پاکستان، یو اے ای و دیگر ممالک میں بھرپور پذیرائی۔ تفصیلات کے مطابق ثومیہ خان نے ترکی کی میوزک کمپنی کیلئے ’’گانا تصویر بنا کے‘‘ ریلیز کیا ہے جو مقامی پاکستانی ڈرامے کابھی ٹائٹل سانگ ہے جس میں فنکار عمران عباس اور اداکارہ صومیہ نے پرفارم کیا ہے۔

گانے کی کمپوزنگ شگفتہ بیگم اور میوزک ڈائریکٹر سونو علی ہیں۔ علاوہ ازیں صومیہ خان کے گانے ’’چٹا چولا‘‘، ’’خود سے پیار‘‘، ’’جو یار تھا‘‘، ’’نخراں ڈولا دے‘‘، ’’نیندن‘‘ بھی میوزک انڈسٹری میں بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ یوٹیوب سمیت ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک سے جنون کی حد تک لگائو ہے، اپنے ملک پاکستان کیلئے سنگنگ کرتی ہوں۔

یو اے ای سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی پرفارم کرتی ہوں وہاں کے شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں میوزک کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، نئے گلوکار بھی انتہائی باصلاحیت ہیں، اگر انہیں مواقع فراہم کیے جائیں تو یہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے گلوکار دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ بالی ووڈ کی فلموں میں پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کو پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میوزک انڈسٹری کیلئے منفرد گانوں میں کمپوزنگ اور شاعری کا اہم کردار ہے۔
وقت اشاعت : 06/08/2018 - 16:41:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :