لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیئے گئے استقبالیہ میں انوشکا شرماء کی موجودگی ، شائقین کی شدید تنقید

بورڈ کیوں کسی کھلاڑی کی بیوی کو آفیشل ٹور کی اجازت دیتا ہے، کھلاڑی کام پر ہیں یا ہنی مون پر ،تصدیق کی جائے، ٹوئٹر صارف

بدھ 8 اگست 2018 23:28

لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیئے گئے استقبالیہ میں انوشکا شرماء کی موجودگی ، شائقین کی شدید تنقید
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2018ء) لندن بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیئے گئے استقبالئے کے موقع پر انوشکا شرما کی موجودگی پر انہیں شائقین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ ٹی ٹونٹی اور ایک روز میچز کی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے۔

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کرکٹ ٹیم کیلئے استقبالیہ رکھا گیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شرکت کی۔بھارتی ٹیم کے استقبالئے کے بعد کی گروپ فوٹو بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں تھیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر صارفین کو بھارتی ٹیم کیساتھ انوشکا شرما کی تصویر ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ نائب کپتان آخری لائن میں کھڑے ہیں لیکن بھارتی کپتان کی اہلیہ بالکل فرنٹ پر ہیں۔ایک اور صارف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کیوں کسی کھلاڑی کی بیوی کو آفیشل ٹور کی اجازت دیتا ہی ،ہمارے کھلاڑی کام پر ہیں یا ہنی مون پر اس کی تصدیق کی جائے۔ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما اسکواڈ میں موجود ہیں تو اگلے میچ میں پلینگ الیون میں ہوں گی۔ایک اور صارف نے کہا کہ انوشکا کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کی جگہ اگلے میچ میں کھلایا جائے گا اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گی۔
وقت اشاعت : 08/08/2018 - 23:28:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :