کوئین آف پاپ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی 18ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

ہفتہ 11 اگست 2018 13:22

کوئین آف پاپ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی 18ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) برصغیرمیں پاپ میوزک کی بنیاد رکھنے والی کوئین آف پاپ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کی 18ویں برسی پرسوں (پیر ) 13اگست کو منائی جائے گی ۔نازیہ حسین نے پندرہ سال کی عمر میں ہندوستانی فلم ’’قربانی ‘‘کے لیے ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ‘‘گانا گایا تھا جس کے بعد وہ کامیابی کی ایک کے بعد ایک سیڑھی طے کرتی گئیں۔

(جاری ہے)

نازیہ حسن وہ پہلی پاکستانی تھیں جنہیں فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور آج تک یہ ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر گلوکارہ بھی ہیں۔اس کے فوری بعد نازیہ حسن کی البم ڈسکو دیوانے منظر عام پر آئی جس میں نازیہ کے ہمراہ ان کے بھائی زوہیب نے بھی گلوکاری کی۔گلوکارہ نازیہ حسن 13اگست 2000ء میں کینسر کی بیماری کے باعث 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔نازیہ حسن کو گزرے 18برس گزر گئے ہیں تاہم ان کی آواز آج بھی زندہ ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2018 - 13:22:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :