رانی مکھر جی کی فلم’’ہچکی‘‘ آئندہ ماہ روس اور قزاخستان میں ریلیز کی جائے گی

منگل 21 اگست 2018 16:16

رانی مکھر جی کی فلم’’ہچکی‘‘ آئندہ ماہ روس اور قزاخستان میں ریلیز کی جائے گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی کی فلم’’ہچکی‘‘ آئندہ ماہ روس اور قزاخستان میں ریلیز کی جائے گی۔ہچکی کے فلمسازوں کے مطابق فلم کو روسی زبان میں ڈب کر کے روس اور قزاخستان میں ریلیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رانی مکھر جی نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ہچکی ہمارے معاشرے کی تصویر ہے فلم میں ہمارے سماج کی کمزوریوں کو موضوع بنایا گیا ہے تاکہ ان پر قابو پایا جا سکے۔فلم 6 ستمبر کو روس اور20 ستمبر کو قزاخستان میں نمائش کے لئے پیش ہو گی۔قزاخستان میں فلم 15 سینما تھیٹروں پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2018 - 16:16:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :