ہر لڑکی خود کو مادھوری ڈکشت دیکھنا چاہتی ہے، ایشاگپتا

منگل 28 اگست 2018 12:22

ہر لڑکی خود کو مادھوری ڈکشت دیکھنا چاہتی ہے، ایشاگپتا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) بالی وڈ اداکار ایشاگپتا نے کہا ہے کہ ہر لڑکی خود کو مادھوری ڈکشت دیکھنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشا گپتا رواں سال دو فلموں پر کام کر رہی ہیں جن میں ایک جے پی دتاکی ’’پلٹن‘‘ اور دوسری اندرا کمار کی ’’ٹوٹل دھمال‘‘ ہے، اورجب ان سے اندرا کمار اور مادھوری ڈکشت کے ساتھ کام کرنے کے تجربے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کا خواب ہے کہ وہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ کام کرے اور ان کے جیسی ہو ،میں مادھوری کی بہت بڑی فین ہوں اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

وقت اشاعت : 28/08/2018 - 12:22:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :