بے پناہ شہرت والے اکثر فنکاروں کا انجام دماغی صحت کے مسائل پر ہوتا ہے، لیڈی گاگا

پیر 10 ستمبر 2018 17:03

بے پناہ شہرت والے اکثر فنکاروں کا انجام دماغی صحت کے مسائل پر ہوتا ہے، لیڈی گاگا
ٹورنٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا ہے کہ شہرت غیر فطری چیز ہے یہی وجہ ہے کہ بے پناہ شہرت حاصل کرنے والے اکثر فنکاروں کا انجام دماغی صحت کے مسائل پیدا ہونے پر ہوتا ہے۔لیڈی گاگا جن کا اصل نام سٹیفنی گرموناٹا ہے ٹورنٹو میں اپنی بطور اداکارہ پہلی فلم’’اے سٹار از بورن‘‘کی پروموشن کے سلسلے میں موجود ہیں،انھوں نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری اس فلم میں ایک کردار جیک اسی شہرت سے جدوجہد کرتا نظر آئے گا۔

فلم میں دکھایا گیا ہے اگر ایکانسان شہرت کو سنبھال نہ سکے تو کس طرح اس سے متاثر ہوتا ہے ۔گاگا نے بتایا کہ فلم میں ان کا کردار ایلی کا ہے جو فلم کے شروع میں ڈپریشن کا شکار ہونے کی وجہ سے خود پر یقین نہیں رکھتی اور جیک (اداکار بریڈ لی کوپر)اس کو سہارا دیتے ہوئے اوپر لے کر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شہرت سے ایک آرٹسٹ اتنا تبدیل نہیں ہوتا جتنا اس کے آس پاس کے لوگ ہو جاتے ہیں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم بدل گئے ہیں لیکن اصل میں لوگ بدلتے ہیں۔

مذکورہ فلم 1937 میں اسی نام سے بنائی جانے والی فلم کا تیسرا ریمیک ہے جس میں گاگا اداکارہ کی حیثیت سے اپنے اصل نام سے پہلی بار متعارف کی جا رہی ہے۔فلم5 اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ اپنے بھاری میک اپ کی وجہ سے مشہور گاگا نے فلم میں بغیر میک اپ کے کام کیا ہے۔
وقت اشاعت : 10/09/2018 - 17:03:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :