فنِ قوالی کے ذریعے صوفیا کا پیغامِ امن گھر گھر پہنچا، ثمن رائے

بدھ 12 ستمبر 2018 16:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) یوم دفاع کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام محفل سماع کا اہتمام کیا گیا جس میں سلطان القادریہ قوال نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ثمن رائے اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔ ناہید منظور اور ڈائریکٹر وقار احمد ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سلطان القادریہ قوال نے فن قوالی سے ہال میں سماں باندھ دیا۔ انھوں نے کئی مشہور قوالیاں پیش کیں۔مہمان خصوصی ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوالی کا فن حضرت امیر خسرو سے شروع ہوتا ہے اور برصغیر میں پھیل جاتا ہے جسے امن کی علامت سمجھا گیا۔ فن قوالی اتنا مقبول ہوا کہ بلا تفریق تمام مذاہب محذوذ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ قوالی کے ذریعے صوفیا کا پیغام امن گھرگھر پہنچا۔۔
وقت اشاعت : 12/09/2018 - 16:31:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :