کریتی سنن بیمار ہونے کے باوجود فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی عکس بندی میں مصروف

منگل 18 ستمبر 2018 11:25

کریتی سنن بیمار ہونے کے باوجود فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی عکس بندی میں مصروف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سنن بیمار ہونے کے باوجود فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی جیسلمیر میں عکسبندی میں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سنن فلم ’’لکا چھپی‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد موسمی بخار میں مبتلا ہونے کے باوجود فلم ’’ہائوس فل 4‘‘ کی عکسبندی کے لئے گذشتہ ویک اینڈ پر راجستھان پہنچیں جہاں انہوں نے فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنی جلد صحتیابی کے لئے دیسی علاج بھی کیا۔

انہوں نے فلم کے سیٹ پر ٹیم کے ہمراہ رات کا کھانا کھاتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ اداکار اکشے کمار، چنکی پانڈے، رتیش دیش مکھ، بوبی دیول، کریتی کھربنڈا، پوجا ہیج اور ساجد ندیادوالا دکھائی دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2018 - 11:25:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :