فلم ’’لویاتری‘‘ کا نیا گانا ’’ڈھولی را‘‘ ریلیز

پیر 24 ستمبر 2018 14:37

فلم ’’لویاتری‘‘ کا نیا گانا ’’ڈھولی را‘‘ ریلیز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ فلم ’’لویاتری‘‘ کا نیا گانا ’’ڈھولی را‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’لویاتری‘‘ کا نیا گانا ’’ڈھولی را‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گانا اداکار ایوش شرما اور ورینہ حسین پر فلمایا گیا ہے جس میں نوراتری ڈانس کیا گیا ہے۔ اس گانے کو گلوکار ادیت نارائن، پلک مچل، نیہا کاکڑ اور راجا حسن نے گایا، تنشک بھگچی نے کمپوز کیا ہے اوراس کے بول شبیر احمد نے لکھے ہیں۔ فلم 5 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 14:37:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :