لتا منگیشکر نے زندگی کی 89بہاریں دیکھ لیں

ہفتہ 29 ستمبر 2018 14:20

لتا منگیشکر نے زندگی کی 89بہاریں دیکھ لیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2018ء) سٴْروں کی ملکہ لتا منگیشکر نے زندگی کی اناسی بہاریں دیکھ لی ہیںبھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق لتا نے سن انیس سو بیالیس میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کی۔لتا منگیشکر نے تیرہ برس میں اپنے کیریئرکاآغازکیا ۔جوپچاس ہزارگانوں کاریکارڈ بنانے کے بعد بھی کامیابی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

لتا منگیشکر بھارت کی دوسری گلوکارہ ہیں، جنہیں سب سے بڑے سویلین اعزاز رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ گانے گانے کے لئے لتا منگیشکر کا نام گنیزبک آف ورلڈریکارڈمیں بھی شامل کیا گیا ہے۔ان کی آواز نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔.لتا نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد شروع میں اداکاری بھی کی اور مختلف فلموں میں بچوں کے کردار نبھائے تاہم پھر انہوں نے خود کو صرف اور صرف گلوکاری کیلئے وقف کر دیا۔ انہوں نے اپنے دور کے سب ہی چھوٹے بڑے موسیقاروں کیساتھ کام کیا۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 14:20:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :