ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں

جمعرات 4 اکتوبر 2018 13:03

ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایلیانا ڈی کروز انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میک ایفی کے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ نمایاں سیلبرٹی کے حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق اداکارہ ایلیانا ڈی کروز اداکار کپل شرما کی جگہ لیتے ہوئے انٹرنیٹ پر سب سے نمایاں سیلبرٹی بن گئی ہیں جبکہ ان کے ساتھ فہرست میں دیپیکا پڈوکون، پرینکا چوپڑا، تبو، گووندا، اکشے کمار، پریٹی زنٹا، رشی کپور اور پرینیتی چوپڑا بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر اور انجینئرنگ کے نائب صدر وینکت کرشنا پور کا کہنا تھا کہ پہلے کی نسبت آج کے دور میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور سیلبرٹیز چھا گئے ہیں، مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کی نجی اور پیشہ وارانہ زندگیوںکے حوالے سے جاننا چاہتے تھے لہٰذا انٹرنیٹ کے ذریعے ان کے حوالے سے خبروں تک رسائی آسان ہو گئی ہے۔
وقت اشاعت : 04/10/2018 - 13:03:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :