بچپن میں گہری رنگت ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف ناموں سے پکار کر بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا

بدھ 10 اکتوبر 2018 22:59

بچپن میں گہری رنگت ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف ناموں سے پکار کر بہت تنگ کیا جاتا تھا، پریانکا چوپڑا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچپن میں گہری رنگت ہونے کی وجہ سے انہیں مختلف ناموں سے پکار کر بہت تنگ کیا جاتا تھا۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بین الاقوامی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں بچپن اور نوجوانی کے ان واقعات سے متعلق بتایا جن سے انہیں دکھ پہنچا تھا۔

(جاری ہے)

پریانکا نے کہا کہ میں کوئی سپر ہیرو نہیں ہوں جسے کسی بات کا برا نہیں لگتا یا کسی چیز کا ڈر نہ ہو میں بھی پریشان ہوتی ہوں اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہوں۔پریانکا نے کہا کہ لڑکپن اور نوجوانی میں مجھ میں خود اعتمادی کی کمی تھی، یہ کمی میری گہری رنگت کی وجہ سے تھی، بھارت میں گہری رنگت کو خوبصورتی میں شمار نہیں کیا جاتا، اس لئے مجھے میری رنگت کی وجہ سے بہت زیادہ تنگ کیا جاتا اور عجیب ناموں سے پکارا جاتا تھا۔ تاہم اس وقت صرف ایک ہی چیز تھی جس نے مجھے زندگی میں آگیبڑھنے میں مدد کی اور وہ تھا میرا خود پر یقین، کیونکہ اگر آپ کو خود پر یقین ہوتو دنیا بھی آپ پر یقین کرنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 22:59:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :