ریتک روشن کی زیر نگرانی فلم ’’سپر 30‘‘ کی ایڈیٹنگ پر کام شروع

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:50

ممبئی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے اپنی نگرانی میں فلم ’’سپر 30‘‘ کی ایڈیٹنگ پر کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سپر 30‘‘ میںریتک روشن اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔خبریں تھیں کہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی ہے تاہم ریتک روشن کا کہنا ہے کہ فلم اپنے طے شدہ شیڈول پر ہی ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے اور اب ایڈیٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے۔ فلم 25 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/10/2018 - 14:50:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :