پنجابی زبان سے نا واقفیت رکھنے والے لوگوں کے منہ سے اپنی جگنی سن کر حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہوں ‘عارف لوہار

نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں میری جگنی کی کاپی کی گئی جو میرے لیے ایک اعزاز ہے ‘معروف فوک گلوکار کی خصوصی گفتگو

پیر 15 اکتوبر 2018 13:59

پنجابی زبان سے نا واقفیت رکھنے والے لوگوں کے منہ سے اپنی جگنی سن کر حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہوں ‘عارف لوہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ پنجابی زبان سے نا واقفیت رکھنے والے لوگوں کے منہ سے اپنی جگنی سن کر حیرت میں مبتلا ہو جاتا ہوں ، یہ میری سوچ میں بھی نہیں تھا کہ غیر ملکی بھی مجھے کاپی کریںگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں میری جگنی کی کاپی کی گئی اور جس اچھے انداز میں گلوکاروں نے کاپی کی اس نے مجھے حیرت میں مبتلا کر دیا ،یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ پنجابی زبان سے نا واقفیت رکھنے والے بھی جگنی سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر جگنی صوفیانہ کلام ہے اور یہ صوفیانہ کلام اپنے اندر ایک اثر رکھتا ہے ۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 13:59:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :