سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشانی ہے، سونالی بیندرے

سونالی نے پریانکا کے برائیڈل شاور کی تقریب کو ایک شاندار شام قرار دیا

جمعہ 2 نومبر 2018 17:34

سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشانی ہے، سونالی بیندرے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) بالی وڈ کی سابق اداکارہ سونالی بیندرے اس وقت کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ گزشتہ کئی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے نیویارک میں منعقد ہونے والے برائیڈل شاور کی تقریب میں شرکت کی، جو رواں ماہ امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا کے برائیڈل شاور میں سونالی بیندرے نے طویل عرصے بعد سٴْرخ رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس کی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔سونالی بیندرے نے سب سے پہلے پریانکا کی شادی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پھر لکھاکہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں نے دوبارہ سرخ رنگ پہنا ہے۔انہوں نے ہیش ٹیگ میں مینشن کیا کہ سرخ رنگ دوبارہ زندہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔سونالی نے پریانکا کے برائیڈل شاور کی تقریب کو ایک شاندار شام قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ سونالی بیندرے نے موذی مرض کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی تھی۔
وقت اشاعت : 02/11/2018 - 17:34:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :