سعودی عرب میں محفل سماع کی تیاریاں،

راحت فتح علی خان پرفارم کرینگے

ہفتہ 3 نومبر 2018 12:12

سعودی عرب میں محفل سماع کی تیاریاں،
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2018ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پہلی بار قوالی کی محفل سجائی جا رہی ہے۔عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان اپنے گروپ کے ہمراہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

فلموں کے بعد محفل سماع، سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا، تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے گائیک استاد راحت فتح علی خان صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کریں گے۔ تقریب میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں سمیت سعودی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو گی۔

وقت اشاعت : 03/11/2018 - 12:12:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :