عالیہ بھٹ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے پرامید

پیر 19 نومبر 2018 17:04

عالیہ بھٹ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے پرامید
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے پرامید ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے انسٹاگرام کے فیچر آسک می اینی تھنگ یعنی مجھ سے کچھ بھی پوچھیں پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا ہم امید رکھیں کہ آپ شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ فلم کریں گی جس کے جواب میں عالیہ کا کہا کہ کہ مجھے تو امید ہے، آپ ان سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ دیر رات کی فلم کی عکسبندی انہیں تھکا دیتی ہے لیکن ورزش سے وہ نہ صرف ذہنی بلکہ جسمانی طور پر بھی تروتازہ محسوس کرتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نئی فلموں براہمسترا، کلنک اور گلی بوائے میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 19/11/2018 - 17:04:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :