بالی ووڈ اداکارہ ششمیتا سین نے 43ویں سالگرہ منائی

پیر 19 نومبر 2018 17:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بقہ مس یو نیورس سشمیتاسین19نومبر 1975 کو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں۔سشمیتانی1994میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا۔

(جاری ہے)

1996 میں فلم دستک سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور 1999میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکا ری کے جوہر دکھا کر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔اس کے علاوہ سشمیتاسین نے متعدد بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیگر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔میڈیا میں گردش کررہی خبروں کے مطابق سشمیتاسین نے اپنے سیعمر میں 15 برس چھوٹے دوست 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 17:10:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :