پرینیتی چوپڑا کی بہنوئی نک جوناس کو پرینکا چوپڑا کے ہٹ گانوں پر رقص کرنے کے لئے راضی کرنے کی کوششیں

جمعہ 23 نومبر 2018 15:42

پرینیتی چوپڑا کی بہنوئی نک جوناس کو پرینکا چوپڑا کے ہٹ گانوں پر رقص کرنے کے لئے راضی کرنے کی کوششیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے ہونے والے بہنوئی نک جوناس کو پرینکا چوپڑا کے ہٹ گانوں پر رقص کرنے کے لئے راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس رواں سال 2دسمبر کو جودھ پور میں امید بھون پیلس میں ہندی اور 3دسمبر کو عیسائی روایات کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کے لئے اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنے بہنوئی کو شادی میں پرینکا چوپڑا کے ہٹ گانوں پر رقص کرنے کے لئے راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ پرینیتی شادی میں رقص کرنے کی بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 23/11/2018 - 15:42:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :