محمد عزیز انتقال فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، بپی لہری

جمعرات 29 نومبر 2018 14:23

محمد عزیز انتقال فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، بپی لہری
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) بالی وڈ گلوکار بپی لہری نے کہا ہے کہ گلوکار محمد عزیز کا انتقال فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار بپی لہری نے محمد عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، وہ میرے چھوٹے بھائی جیسے تھے اور بہت زبردست گلوکار تھے تاہم میں نے ان کے ساتھ زیادہ گانے نہیں گائے لیکن جتنے بھی گائے ہیں ان کے ساتھ بہت مزا آیا۔

وقت اشاعت : 29/11/2018 - 14:23:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :