سلمان خان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے ،

وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں فلم ایسی بنائی جائے جو فیملی کیساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے، پریتی زنٹا فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی ،کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے سکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی،انٹرویو

ہفتہ 1 دسمبر 2018 12:18

سلمان خان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے ،
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے دبنگ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ سلمان خان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے ،وہ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں ایسی فلم بنائی جائے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔ایک انٹرویو میں پریتی زنٹا نے کہا کہ فلم ’چوری چوری چپکے چپکے‘ میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی مشکلات کی کئی وجوہات تھیں لیکن ایک وجہ سلمان خان بھی تھے جو اس فلم میں میرے سر پر مجازی سینسر بورڈ کے سربراہ بنے ہوئے تھے جو ہمیشہ ہی اس بات کو باور کراتے تھے کہ فلم میں کسی قسم کے نامناسب ڈائیلاگ اور نازیبا کپڑے نہ ہوں۔پریٹی زنٹا نے دبنگ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پرانے انداز کی سوچ رکھتے ہیں لیکن بہتر انداز میں سوچتے ہیں وہ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ فلم میں سادگی ہو حتیٰ کہ نانی، دادی بھی بیٹھ کر فلم دیکھ سکیں، اسی طرح میری زندگی کہ بھی کچھ بنیادی قواعد اور قوانین ہیں جس کی بنا پر میں بہت سے ایسے کام نہیں کرسکتی جس سے میرے خاندان کو اور آنیوالے بچوں کو شرمندہ ہونا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے اسکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی، انسان کی زندگی میں بہت سے مواقع آتے ہیں لیکن ہمیشہ اچھی ترجیحات کا انتخاب ہی کرنا چاہئے اور میری زندگی میں لفظ انکار بہت اہمیت کا حامل ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2018 - 12:18:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :