اداکار اجے دیوگن کا بوڑھا کہنے پر اہلیہ کاجول کا دلچسپ جواب

ہفتہ 1 دسمبر 2018 16:19

اداکار اجے دیوگن کا بوڑھا کہنے پر اہلیہ کاجول کا دلچسپ جواب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی جانب سے بوڑھا کہنے پر ان کی اہلیہ کاجول بظاہر تپ گئیں اور دلچسپ انداز میں اجے کو ہی بوڑھا قرار دے ڈالا۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کے شو 'کافی وِد کرن' کی حالیہ قسط میں کاجول اور اجے دیوگن کی جوڑی مدعو تھی، جنہوں نے شو کے دوران اپنی ذاتی زندگی، عادتوں اور تعلق کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ اجے دیوگن نے بتایا کہ آج کل کاجول کوئی بھی تصویر شیئر کرنے سے قبل 3 سے 4 گھنٹے اسے ایڈٹ کرنے میں صرف کردیتی ہیں جب کہ پہلے وہ ایسا نہیں کرتی تھیں، نہ جانے بڑھاپے میں آکر انہیں کیا ہوگیا ہے۔جس پر کاجول نے حیرانی سے دیکھ کر دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ ’تمہارا بڑھاپا ہوگا، میرا نہیں‘۔

وقت اشاعت : 01/12/2018 - 16:19:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :