ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

وزیراعطم پاکستان عمران خان کے مشیر ملک امین اسلم سے ملاقات میں پاکستان آنے کا وعدہ

منگل 4 دسمبر 2018 12:04

ہالی ووڈ سپر اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ سپراسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ہالی ووڈ اداکاراورامریکی ریاست کیلی فورنیاکے سابق گورنرآرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستان آنے کا وعدہ کیا ہے،اس بات کاانکشاف وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

ملک امین اسلم جو کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی ’عالمی کانفرنس آف پارٹیز24‘ میں شرکت کے لیے پولینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرہالی ووڈ اداکارآرنلڈ شوار زنیگر کے ساتھ اپنی تصویر اپلوڈ کی اور لکھا کہ آرنلڈ شوار زنیگرموسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر منفی اثرات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

آرنلڈ شوارزنیگر پہلے بنیادی طور پر باڈی بلڈر کے طور پر مشہور ہوئے تاہم ہالی ووڈ میں اپنے غیرمعمولی کام کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کی جب کہ ٹرمنیٹر فلموں سے انہیں بہت مقبولیت ملی اس کے علاوہ پریڈیٹر، ٹرولائز، کونان دی باربیریئن بھی ان کی مشہور فلموں میں شامل ہیں۔شوارزنیگر 2003 سے 2011 کے درمیان کیلی فورنیا کے گورنر بھی رہے اور اب وہ آب وہوا میں تبدیلی کے خلاف ایک مؤثر آواز بھی بن چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 12:04:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :