معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا اپنی شادی کی تقریبات یوٹیوب پر لائیو دکھانے کا فیصلہ

ہفتہ 8 دسمبر 2018 12:00

معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا اپنی شادی کی تقریبات یوٹیوب پر لائیو دکھانے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2018ء) معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کی تقریبات یو ٹیوب پر لائیو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ میں ویرات کوہلی ، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی نہ صرف ملک سے باہرکی بلکہ میڈیا کو بھی اس سے دور رکھنے کی کوشش کی لیکن اب معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی شادی کو دنیا بھر میں لائیو دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب پر کپل شرما کے آفیشل چینل کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنہیں کپل شرما کی شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا وہ اب پریشان نہ ہوں کیوں کہ اب کپل کی شادی اور اس سے قبل ہونیوالی تقریب کو بھی گھر بیٹھے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 12:00:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :