شردھا کپور فلم ’’اے بی سی ڈی3‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی

پیر 7 جنوری 2019 14:33

شردھا کپور فلم ’’اے بی سی ڈی3‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ شردھا کپور فلم ’’اے بی سی ڈی3 ‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی فلم ’’اے بی سی ڈی3‘‘ کے لئے اداکارہ کترینہ کیف کو فلم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا ، اب ان کی جگہ اداکارہ شردھا کپور کو فلم میں کاسٹ کر لیا گیاہے جس میں وہ اداکار وورن دھون کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ساتھی اداکار وورن دھون نے ان کو خوش آمدید کہا ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وقت اشاعت : 07/01/2019 - 14:33:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :