اداکار کو اپنے سکرپٹ پر عبور حاصل ہونا چاہیے، شوشانت سنگھ راجپوت

بدھ 9 جنوری 2019 15:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار شوشانت سنگھ راجپوت کا کہنا ہے کہ اداکار کا کام ہے کہ وہ اپنے سکرپٹ کو سمجھے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شوشانت سنگھ راجپوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک بطور اداکار یہ اہم ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے سکرپٹ کو سمجھے اور اس کا سکرپٹ سمجھنے کا عبور اس کی اداکاری میں نظر آئے۔ اداکار شوشانت سنگھ راجپوت فلم ’’ڈرائیو‘‘ میں اداکارہ جیکولین فرننڈس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے ۔

وقت اشاعت : 09/01/2019 - 15:02:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :