خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے،کرینہ کپور خان

منگل 22 جنوری 2019 14:56

خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے،کرینہ کپور خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ خواتین کے کیریئر میں ان کی عمر رکاوٹ کا باعث نہیں ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتی ہیںکہ خواتین کے کیریئر میں ان کے عمر رکاوٹ کی وجہ بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ انہوں نے اپنی فلمی زندگی میں ماں، ماڈل اور بہادر شہزادی کا کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنی حقیقی زندگی میں بھی ان کرداروں سے گزر رہی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے بھی ان کی پیشہ وارانی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ ان کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ ان کا اس بات پر یقین ہے کہ اگر ایک خاتون ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہو اور بااعتماد ہو تو وہ زندگی کے ہر سفر میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور خان فلم ’’ تخت‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2019 - 14:56:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :