علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

بدھ 23 جنوری 2019 19:14

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکار و گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف میڈیا پر بیان بازی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اداکارہ میشا شفیع کے وکلاء نے میڈیا پر بیان بازی کی علی ظفر کی درخواست پر بحث مکمل کی، گلوکار علی ظفر کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

عدالت نے دونوں فریقین کے وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالت میڈیا پر بیان بازی کرنے کی علی ظفر کی درخواست پر آج بروز جمعرات کو فیصلہ سنائے گی۔علی ظفر کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ میشا شفیع سوشل میڈیا اور میڈیا پر ان کے خلاف بیان بازی کررہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میشا شفیع میڈیا پر بیان بازی کرکے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کو بیان بازی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کررکھا ہے۔
وقت اشاعت : 23/01/2019 - 19:14:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :