فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کل دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں ریلیز ہو گی

جمعرات 24 جنوری 2019 14:30

فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کل دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ کل جمعہ کو دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں بلکہ وہ رادھا کرشنا جگرلامودی کے ساتھ فلم کی معاون ہدایت کارہ بھی ہیں جس کی کہانی بھارتی جنگجو رانی لکشمی بائی کی زندگی پر مبنی ہے،فلم دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں بیک وقت ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے، جیشو سنگپتا، اتول کلکرنی، سوریش اوبرائے، ڈینی ڈینزونگپا اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2019 - 14:30:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :