موسیقی میری رگ رگ میں رچی بسی ہے ،امیرشوکت علی

میوزک سے دوری پھول کی خوشبو کو قید رکھنے کے مترادف ہے جو ناممکن ہے، نوجوان گلوکارکی گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 فروری 2019 16:38

موسیقی میری رگ رگ میں رچی بسی ہے ،امیرشوکت علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) نوجوان گلوکارامیرشوکت علی نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور فن موسیقی سے اپنی کمٹ منٹ کی بنا پردنیا بھرمیں اپنی میٹھی آوازکا جادو جگایا ہے،اوران کی خوب صورت آوازاور معیاری گیتوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیچنڈگلوکارشوکت علی کے صاحبزادے نوجوان گلوکارامیرشوکت علی بہت کم عرصے میں منفرد نام اور مقام پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، قدرت نے انہیں سْریلی آواز اور سْر سنگیت جیسی نعمت سے نوازا ہے، انہیں خوب صورت قدوقامت بھی بخشی ہے وہ علم موسیقی کی تاریخ سے’’باخبر‘‘ اور سنجیدہ گلوکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سوپر سٹار اور شوبز سٹار گروپ میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے گلوکارامیرشوکت علی نے کہا کہ راگ رنگ کے بغیر کسی بھی قوم کی ثقافت مکمل نہیں سمجھی جاتی،انہوں نے کہا کہ میوزک سے دوری پھول کی خوشبو کو قید رکھنے کے مترادف ہے جو ناممکن ہے، امیرشوکت علی نے بتایا کہ اپنے فن کے آغاز سے ہی مجھے ایک اچھا ماحول اور تربیت یافتہ موسیقاروں اورگلوکاروں سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ موسیقی میری رگ رگ میں رچی بسی ہے۔مختلف ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہر جگہ بے حد شہرت اور عزت ملی۔‎
وقت اشاعت : 02/02/2019 - 16:38:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :