ذوالقرنین حیدر کی 2ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد کراچی سے لاہور واپسی

منگل 5 فروری 2019 13:50

ذوالقرنین حیدر کی 2ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے بعد کراچی سے لاہور واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2019ء) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کراچی میں بننے والی اپنی 2ڈرامہ سیریل کے سپیل میں حصہ لینے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چالیس سالوں سے تھیٹر اور ٹی وی پر کام کرنے والے سینئر اداکار ،رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر کراچی میں بننے والی متعدد ڈرامہ سیریل میں کام کررہے ہیں اور حال ہی میں انکی 2نئی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ذالقرنین حیدر اپنے حصے کا کام مکمل کروا کے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں اور پندرہ فروری کے بعد دوبارہ ڈرامہ سیریل کے دوسرے سپیل میں حصہ لینے کیلئے کراچی جائیں گے۔

وقت اشاعت : 05/02/2019 - 13:50:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :