مجھے کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی ، انوشکا شرما

جمعرات 7 فروری 2019 22:13

مجھے کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی ، انوشکا شرما
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2019ء) بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی ہم شکل سے متعلق تبصروں کے رد عمل میں کہا کہ انہیں کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی۔

(جاری ہے)


چند روز قبل سوشل میڈیا پر انوشکا شرما سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق اکثر صارفین کا خیال تھا کہ انوشکا نے اپنے بال سنہری رنگ میں ڈائی کروائے ہیں اور کچھ صارفین اس سوچ میں مبتلا تھے کہ یہ اداکارہ ہیں یا ان کی کوئی ہم شکل ہے۔

تاہم وہ بھارتی اداکارہ نہیں تھیں بلکہ ان سے کافی زیادہ مشابہت رکھنے والی امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل ہیں، جن کی تصویر سے متعلق تبصرے اب تک سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔جولیا مائیکل اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی تصاویر کا موازنہ اس وقت شروع ہوا جب جولیا مائیکل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'انسٹاگرام' پر اپنی سیلفی شیئر کی تھی جسے پہلی بار دیکھتے ہی یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ انوشکا ہی ہیں۔۔
وقت اشاعت : 07/02/2019 - 22:13:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :