گلوکار عارف لوہار کے صاحبزادوں نے الحمرامیں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی

شرکاء کی جانب سے بھرپور داد ، ہمیں امن ،محبت اور پیار کی باتیں ورثے میں ملی ہیں ‘گفتگو

جمعرات 14 فروری 2019 13:16

گلوکار عارف لوہار کے صاحبزادوں نے الحمرامیں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2019ء) فوک گلوکار عارف لوہار کے صاحبزادوں نے الحمرامیں اپنی پرفارمنس سے دھوم مچادی،انہوں نے ویلکم سونگ کے ذریعے دنیا بھر کے ثقافتی لوگوں کو خوش آمدید کہا ۔ تفصیلا ت کے مطابق برصغیر کے نامور گلوکار عالم لوہار کی فیملی کی تیسری نسل کے بچوں نے الحمراء میں ویلکم امن سونگ پیش کر کے میلہ لوٹ لیا۔

عارف لوہار تین صاحبزادوں علی لوہار ،عامر لوہار اور عالم لوہار نے پہلی مرتبہ اسٹیج پر اپنی خوبصورت گائیکی کا مظاہر کر تے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں کو امن اور محبت کا پیغام ویلکم سونگ کے ذریعے دنیا بھر کے فنکاروں ، کھلاڑیوں اور آرٹسٹوں کو گانا ’’ست بسم اللہ آیا نوں‘‘پیش کر کے انہیں پاکستان کی جانب سے امن محبت اور دوستی کا پیغام دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہال میں موجود شرکاء ننھے گلوکاروں کی سحر انگیز پرفارمنس سے حیرانگی میں رہ گئے اور انہوںنے دل کھول کر ان کو زبردست تالیوں سے داد دی ۔ اس موقع پر گلوکارعارف لوہار کے بیٹوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امن ،محبت اور پیار کی باتیں ورثے میں ملی ہیں اور اسی بات کو ہم نے گانے کے انداز میں دنیا بھر میں پھیلا یا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ کاوش زوررنگ لائے گی اور ہمار اامن کا یہ ویلکم سونگ پوری دنیا میں جائے گا جس سے ہماری جانب سے دنیا بھر کے لوگوں کو محبت بھرا مثبت پیغام ملے گا اور ہم امن کیلئے ہر وقت کام کرتے رہیں گے ۔
وقت اشاعت : 14/02/2019 - 13:16:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :