میرے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرناآسان نہیں تھا ، ملائکہ اروڑا

طلاق سے ایک دن پہلے مجھے گھر والوں نے مکمل سپورٹ دی‘ریڈیو شو میں اداکارہ کا پہلی بار انکشاف

بدھ 20 فروری 2019 13:47

میرے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرناآسان نہیں تھا ، ملائکہ اروڑا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2019ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپور شو میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ ارباز خان کی طلاق سے ایک دن پہلے کیا ہواتھا۔اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے خوشحال جوڑی تصور کیاجاتا تھا تاہم تین سال قبل اچانک دونوں نے اپنی 18 سالہ شادی کا اختتام طلاق کی صورت میں کیا۔

دونوں کی طلاق کے بارے میں سن کر ان کے مداح ششدر رہ گئے لیکن ملائکہ اروڑا اورارباز نے مداحوں کو طلاق کی وجہ بتانے سے گریزکیا۔تاہم اب ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپو کے ریڈیو شو میں ارباز خان سے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے ہیں۔ اور بتایا ہے کہ طلاق سے ایک روز قبل کیا ہواتھا۔ ملائکہ اروڑا نے کہا طلاق سے ایک روز پہلے پورا خاندان میرے ساتھ بیٹھا تھا اور مجھ سے میرے فیصلے کے متعلق پوچھا جارہا تھا کہ کیا واقعی میں اپنے فیصلے پر سوفیصد پریقین ہوں، وہ سب لوگ میرے لیے فکر مند تھے۔

(جاری ہے)

ملائکہ اروڑا نے کہا میرے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرنا آسان نہیں تھا تاہم ہر کسی نے کہا اگر تمہارایہی فیصلہ ہے تو ہمیں تم پر فخر ہے، تم ایک مضبوط خاتون ہو، اس وقت مجھے میرے گھر والوں کی حمایت کی ضرورت تھی۔ یہ سچ ہے کہ انسان کے لیے طلاق کے بعد آگے بڑھنا آسان نہیں ہے لیکن میرے لیے خوشی زیادہ معنی رکھتی ہے کیونکہ جب ایک جوڑا شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں رہتا تو یہ ان کے بچوں کے لیے نقصان دہ ہوتاہے۔ طلاق سے ایک دن پہلے مجھے گھر والوں نے مکمل سپورٹ دی۔واضح رہے کہ ارباز خان اورملائکہ اروڑا کے درمیان 18 سالہ شادی کا اختتام تین سال قبل ہواتھا اوراب دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/02/2019 - 13:47:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :