پاکستانی فلم پروجیکٹ غازی سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

پریمیر سے ایک رات قبل ملتوی کی جانے والی فلم کا دوبارہ ٹریلر ریلیز کردیا گیا

جمعرات 21 فروری 2019 19:43

پاکستانی فلم پروجیکٹ غازی  سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ‘پروجیکٹ غازی’ پاکستان کی صرف پہلی سپر ہیرو فلم ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ایسی پہلی فلم بھی تھی جس کی ریلیز اس کے پریمیئر کی رات ہی ملتوی کردی گئی۔تاہم اب دو سال بعد یہ فلم واپس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، جبکہ فلم ساز کو یقین ہے کہ اس بار یہ متاثر کرنے میں کامیاب رہے گی۔

فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کی ٹیم 2017 سے اس فلم پر دوبارہ کام کررہی ہے، جس کا اب ایک نیا ٹریلر سامنے آگیا، جبکہ اس کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔فلم میں شہریار منور، ہمایوں سعید اور سائرہ شہروز کام کرتے نظر آئینگے پرانے ٹریلر کے ساتھ ساتھ نئے ٹریلر کا موازنہ کیا جائے تو اس میں کچھ تبدیلیاں تو کی گئیں البتہ امید کی جاسکتی ہے کہ اس بار فلم کی ایڈیڈنگ، ساؤنڈ اور وی ایف ایکس پر بہتر کام کیا گیا ہو۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کو 2017 جولائی میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم اس کی ریلیز سے ایک رات قبل فلم کا پریمیئر کراچی میں منعقد کیا، جس کے بعد اس ہی رات اس کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔فلم کے پریمیئر پر موجود ناظرین نے ساؤنڈ اور فلم کی ایڈیڈنگ کی شکایت کی، جبکہ فلم کی کہانی بھی نامکمل نظر آئی۔ ’فلم کی آواز میں آنے والے مسائل کو حل کردیا گیا ہے، میں نے اس فلم پر بیحد محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ اس بار متاثر کرنے میں کامیاب ہوگی‘۔
وقت اشاعت : 21/02/2019 - 19:43:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :