ڈینزل واشنگٹن کی فلم \'\'فلائٹ\'\'2 نومبر کو ریلیز ہو گی

منگل 16 اکتوبر 2012 13:12

لاس اینجلس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔16اکتوبر 2012ء) آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اسٹار ڈینزل واشنگٹن کی نئی فلم \"فلائٹ\"2 نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔فلم میں ڈینزل واشنگٹن مسافر بردار جہازکے پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران پرواز ان کے جہاز میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے تاہم وہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو تباہی سے بچا لیتے ہیں۔ اس دلچسپ ڈراما فلم کی مرکزی کاسٹ میں اداکارجان گْڈمین اور اداکارہ کیلی ریلی بھی شامل ہیں۔ فلم کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/10/2012 - 13:12:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :