معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اسلام قبول کرلیا؟ خبر نے بھارت میں ہلچل مچا دی

ارمیلا نے کشمیری مسلمان ماڈل محسن اختر میر سے شادی کر رکھی ہے، اداکارہ کی جانب سے نیا نام مریم اختر رکھ لیے جانے کا بھی دعویٰ

muhammad ali محمد علی منگل 2 اپریل 2019 00:52

معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اسلام قبول کرلیا؟ خبر نے بھارت میں ہلچل مچا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل2019ء) معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے اسلام قبول کرلیا؟ خبر نے بھارت میں ہلچل مچا دی، ارمیلا نے کشمیری مسلمان ماڈل محسن اختر میر سے شادی کر رکھی ہے، اداکارہ کی جانب سے نیا نام مریم اختر رکھ لیے جانے کا بھی دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری سے متعلق ایک خبر نے بھارت میں ہلچل مچا دی ہے۔

(جاری ہے)

نامور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں ہیں کہ اداکارہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی ہیں۔ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ ارمیلا ماتونڈکر نے مریم اختر میر نام رکھ لیا ہے۔ ارمیلا نے 2016 میں مسلمان کشمیری نوجوان اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔

اس حوالے سے ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل اس طرح کے کھیل کھیلنا بہت عام بات ہو گئی ہے۔ ان کی اہلیہ کے مسلمان ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔ کانگریس نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس تمام معاملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ ارمیلا فلم انڈسٹری سے طویل عرصے سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/04/2019 - 00:52:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :