فلمسٹار میرا نے فلم پروڈیوسر جرار رضوی کی عیادت کی

جمعہ 19 اپریل 2019 20:29

فلمسٹار میرا نے فلم پروڈیوسر جرار رضوی کی عیادت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) فلمسٹار میرا نے نامور فلم پروڈیوسر جرار رضوی کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ جرار رضوی کے علاج کے لئے شفقت النسا ٹرسٹ کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ جرار رضوی میرے محسن ہیں اور مجھے فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا بھی انہی کو جاتا ہے ،میں انکے علاج کے لئے ہر وہ دروازے پر دستک دوں گی جہاں سے مجھے امید ہو گی ۔

وقت اشاعت : 19/04/2019 - 20:29:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :