مارننگ شوز کی میزبا ن نادیہ خان کامیڈی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

ڈولی ڈارلنگ کوئی عام ڈرامہ نہیں ،پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی کامیڈی سیریز ہوگی، اداکارہ کی گفتگو

جمعہ 3 مئی 2019 14:44

مارننگ شوز کی میزبا ن نادیہ خان کامیڈی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) ٹی وی اداکارہ اور مارننگ شوز کی میزبا ن نادیہ خان کامیڈی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’ڈولی ڈارلنگ ‘‘نامی ڈرامے میں نادیہ خان ڈولی کا مرکزی کردار نبھائیں گی ،اعجاز اسلم ان کے شوہر بنیں گے جو پیشے سے اشتہاری فلم کے ہدایت کار ہوں گے۔نادیہ خان نے پروجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ کہ ڈولی ڈارلنگ کوئی عام ڈرامہ نہیں بلکہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی کامیڈی سیریز ہوگی۔اداکارہ نے بتایا کہ اس سیریز کا بجٹ بہت بڑا ہے، ایسا پہلی بار ہوگا جب کسی پروڈکشن کمپنی نے ایک کامیڈی سیریز پر کسی بڑے ڈرامے جتنا پیسا لگایا ہو۔

وقت اشاعت : 03/05/2019 - 14:44:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :