امیتابھ بچن اوررشی کپور کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی

بالی ووڈ میں بھی ماہ رمضان کا بالکل اٴْسی طرح اہتمام کیا جاتا ہے جس طرح پوری دنیا میں کیا جاتا ہے

منگل 7 مئی 2019 12:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2019ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوراداکاررشی کپور نے ہرسال کی طرح رواں سال بھی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، رحمتوں کے اس مہینے میں تمام مسلمان آپسی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بڑی تعداد مسلم فنکاروں کی ہے، بالی ووڈ میں بھی ماہ رمضان کا بالکل اٴْسی طرح اہتمام کیا جاتا ہے جس طرح پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

رحمتوں کے اس مہینے میں جہاں تمام مسلمان ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں وہیں بالی ووڈ فنکار بھی امت مسلمہ کو رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن رمضان کی آمد کے موقع پر امت مسلمہ کو کبھی بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے ہر سال کی اس سال بھی انہوں نے تمام مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان کا مطلب محبت، امن اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے۔امیتابھ بچن کی طرح بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی ہر سال امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں رواں برس بھی انہوں نے مسلمانوں کو مبارکباددیتے ہوئے انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔
وقت اشاعت : 07/05/2019 - 12:55:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :