احسن خان بیک وقت دو ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کر کے مقبولیت میں سب سے آگے

جمعہ 10 مئی 2019 13:30

احسن خان بیک وقت دو ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کر کے مقبولیت میں سب سے آگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) اداکار احسن خان بیک وقت دو ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کر کے مقبولیت میں سب سے آگے نکل گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مختلف ٹی وی چینلز پر خصوصی ٹرانسمیشن جاری ہے جس میں فلمسٹار ریما ،عمران عباس ،جویریہ سعود ، حرا ،مانی ،ڈاکٹر عامر لیاقت ،وسیم بادامی سمیت دیگر میزبانی کررہے ہیں جبکہ احسن خان پی ٹی وی کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل پر بھی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ جب احسن خان بیک وقت کسی دو ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کررہے ہیں ۔

انکے منفرد انداز میزبانی اور علمیانہ گفتگو کی وجہ سے رمضان ٹرانسمیشن عوامی حلقوں میں بڑی مقبول تصور کی جا رہی ہے ۔توقع کی جا رہی ہے کہ وہ عید الفطر پر بھی خصوصی شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے ۔
وقت اشاعت : 10/05/2019 - 13:30:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :