شمع رانا کی عرصہ دراز کے بعد شوبز میں واپسی،پلازہ تھیٹر میں پرفارم کریگی

ذاتی مصروفیات کے باعث کام نہیں کر سکی مگر میں اپنے پرستاروں کے دلوں میں بستی ہو ں ،شمع رانا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 مئی 2019 12:23

شمع رانا کی عرصہ دراز کے بعد شوبز میں واپسی،پلازہ تھیٹر میں پرفارم کریگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) شمع رانا کی عرصہ دراز کے بعد شوبز میں واپسی،پلازہ تھیٹر میں پرفارم کریگی،تفصیلات کے مطابق سٹیج کی معروف ادا کارہ شمع رانا جو کہ کافی عرصہ سے شوبز انڈسٹری سے غائب تھی اب نئے انداز اور تہلکہ خیز نیو ڈانس آئٹم کے ساتھ عید الفطر کے دن سے پلازہ تھیٹر لاہور میں پرفارم کرینگی ،شمع رانا کا کہنا ہے کہ ہمیشہ معیاری کام کیا جس کی بدولت شوبز انڈسٹری میں جتنی عزت و شہرت ملی ہے کم فنکاروں کو نصیب ہوتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں شمع رانا نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کے باعث کام نہیں کر سکی مگر میں اپنے پرستاروں کے دلوں میں بستی ہو ںاور میرے پرستار میرا اصل سرمایہ ہیں اور میں شکر گزار ہوں لالہ شہزاد اور پلازہ تھیٹر کی تمام انتظامیہ کہ جنہوں نے مجھے شوبز میں واپسی پر پروجوش انداز میں ویلکم کیا ۔

وقت اشاعت : 20/05/2019 - 12:23:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :