گلوکار امانت راہی نے اسپیشل عید کیلئے تین گانے مکمل کر لیے

تینوں گانے عید گفٹ کے طور پر اپنے پرستاروں اور عوام کی نظر کرنا چاہتا ہوں،امانت راہی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2019 16:14

گلوکار امانت راہی نے اسپیشل عید کیلئے تین گانے مکمل کر لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) گلوکار امانت راہی نے اسپیشل عید کیلئے تین گانے مکمل کر لیے ان گانوں کو باﺅ پروڈکشن لاہور کے زیر سایہ عید گفٹ کے طور پر جلد ریلیز کر دیا جائے گا ،اس حوالے سے امانت رہی نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میرے گانے ”شالا کسے دا ناں ہوے“دوسرا گانا”اک رل کے شام منایئے جی“اور تیسرا گانا ”عید چنگی لگدی نہی تیرے تو بغیر وے“بے حد مقبولت حاصل کرنے والے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ اپنے تینوں گانے عید گفٹ کے طور پر اپنے پرستاروں اور عوام کی نظر کرنا چاہتا ہوں،امانت راہی نے تمام اہل اسلام کو ایڈانس عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنے پرستاروں کی دعاﺅں اور پیار کا طلب گار رہتا ہوں کیونگہ فنکار کا اسل سرمایہ اس کے پرستار پہ ہوتے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/05/2019 - 16:14:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :