ایمان سلمان کا فرشتہ زیادتی قتل کیس پر خاموشی اختیار کرنے بارے وضاحتی بیان جاری

جمعہ 24 مئی 2019 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاکستانی ماڈل ایمان سلمان نے فرشتہ زیادتی قتل کیس پر خاموشی اختیار کرنے بارے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں 10سالہ فرشتہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس پر متعدد شخصیات نے آواز اٹھائی لیکن ایمان سلمان کا اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب ایمان سلمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ میری خاموشی کو میری کمزوری نہ ماناجائے مجھے لگتا ہے کہ متاثرین بارے زیادہ بات کر کے ہم ایسے مجرموں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں، اور یہ سلسلہ تھم نہیں رہا اگر ہم تبدیلی لانا چاہتے ہیںتو ہمیں ان کے گھروں ،دفتروں ،سٹیشنوں اور گلیوں میں احتجاج کرنا چاہیئے ،میں تیار ہوں آپ بھی ہو جائیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2019 - 13:22:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :