کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ٹام کروز کو ایم ایم اے فائٹ کا چیلنج دیدیا

جسٹن بیبر کی جانب سے ٹام کروز کو کیے جانے والے چیلنج کے باعث پوری دنیا میں دونوں کے مداح حیرانی میں مبتلا

منگل 11 جون 2019 12:11

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے ٹام کروز کو ایم ایم اے فائٹ کا چیلنج دیدیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار جسٹن بیبر نے 56 سالہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو ایم ایم اے فائٹ کا چیلنج دے دیا۔جسٹن بیبر نے اپنے ایک ٹویٹ میں لیجنڈ اداکار ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج کیا ’ میں ٹام کروز کو اوکٹا گون میں فائٹ کا چیلنج کرنا چاہتا ہوں، ٹام اگر تم یہ چیلنج قبول نہیں کرتے تو اس کا مطلب ہے تم خوفزدہ ہو اور اس پر کبھی قابو نہیں پاسکو گے۔

(جاری ہے)

جسٹن بیبر نے ایم ایم اے کی سب سے بڑی تنظیم یو ایف سی کے مالک ڈانا وائٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس فائٹ پر کون کون پیسے لگانا چاہتا ہی جسٹن بیبر کی جانب سے ٹام کروز کو کیے جانے والے چیلنج کے باعث پوری دنیا میں دونوں کے مداح حیرانی میں مبتلا ہیں اور سب کی زبان پر یہی سوال ہے کہ آخر 25 سالہ جسٹن بیبر نے 56 سالہ ٹام کروز کو فائٹ کا چیلنج کیوں کیا ہے، دونوں سٹارز کی جانب سے اس بارے میں میڈیا سے کوئی بات نہیں کی گئی۔
وقت اشاعت : 11/06/2019 - 12:11:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :