کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میری کامیابی کے پیچھے میرے شوہر مانی کا ہاتھ ہے، حرامانی

اتوار 23 جون 2019 14:20

کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میری کامیابی کے پیچھے میرے شوہر مانی کا ہاتھ ہے، حرامانی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حرا مانی نے احسن خان کے نجی ٹی وی کے شو میں انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ ایک کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے لیکن میری کامیابی کے پیچھے میرے شوہر مانی کا ہاتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے ایسے لوگ ہیں جنہیں گھر میں کوئی پوچھتا نہیں ہے لیکن یہ بات بھی ہے کہ اگر آپ پر تنقید نہیں ہو گی تو ہمیں کام کا مزا بھی نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اگر موقع ملا تو میں ضرور اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی، ہمایوں سعید کو زیادہ فلمیں کرنی چاہیئں کیونکہ فلمیں تو ہر کوئی کرتا ہے لیکن وہ ہمارے ملک کا ایک ایسا اثاثہ ہیں جو فلم کی کامیابی کا بہترین زریعہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑکیاں غصے میں بہت زیادہ بولتی ہیں لیکن مجھے جب غصہ آتا ہے تو میں چیزیں توڑتی ہوں اور رونا شروع کر دیتی ہوں لیکن جب سے میرا بیٹا مزمل بڑا ہو اہے تو ایک دن میں اور مانی کسی بات پر لڑے تو مزمل نے ہمیں کہا کہ آپ کو لوگوں کو میرے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے تو پھر ہم نے لڑنا چھوڑ دیا
وقت اشاعت : 23/06/2019 - 14:20:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :