میرا جانتی ہے کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے،عثمان خالد بٹ

منگل 25 جون 2019 13:13

میرا جانتی ہے کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے،عثمان خالد بٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا ہے کہ میرا کی انگلش حقیقت میں کئی گنا اچھی ہے لیکن وہ جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے۔

(جاری ہے)

عثمان خالد بٹ نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی فلم سٹار میرا کے بہت بڑے مداح ہیں اور تب سے ہیں جب ان کی 90کی دہائی میں فلم ’’انتہا‘‘ ریلیز ہوئی تھی، یہی نہیں وہ طویل عرصے سے انہیں سوشل میڈیا پر فالو کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ’’باجی ‘‘ میں ان کے ساتھ 7ماہ کام کیا ہے وہ انگلش میں مناسب انداز میں بات کرتی ہیں اور ان کی انگلش حقیقت میں کئی گنا اچھی ہے، وہ بہت ذہین خاتون ہیں اور جانتی ہیں کہ خبروں میں کیسے رہنا ہے اور میرے خیال میں ان کی شخصیت کے اس انداز سے لوگ بہت محبت کرتے ہیں۔ عثمان خالد بٹ، میرا اور آمنہ الیاس کی فلم ’’باجی‘‘ 28جون کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/06/2019 - 13:13:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :