ہالی ووڈ فلم دی پلیس بیانڈ دی پائنز کا ٹریلر جاری

جمعہ 28 دسمبر 2012 13:37

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔28دسمبر 2012ء) ہالی ووڈ ایکشن فلم \"دی پلیس بیانڈ دی پائنز \"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔فلم میں اکیڈمی ایوارڈ کے لئے نامزدگی حاصل کرنے والے ریان گوسلینگ نے ایک موٹر سائیکل اسٹنٹ مین کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

مالی مسائل میں الجھے اس شخص کو اپنی بیوی ایوا مینڈس اور ایک سالہ بیٹے کا پیٹ پالنا مشکل ہو جاتا ہے اور مالی مسائل اسے بنک لوٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں لیکن اسکے بعد اسکا سامنا پولیس افسر بریڈلی کوپر سے ہوتا ہے۔ فلم اگلے برس بیس مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/12/2012 - 13:37:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :