نئی چیزیں اور تجربے کرنے سے نہیں گھبراتی، صباء قمر

بدھ 10 جولائی 2019 20:54

نئی چیزیں اور تجربے کرنے سے نہیں گھبراتی، صباء قمر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2019ء)پاکستانی اداکارہ صبائ قمر نے کہا کہ وہ نئی چیزیں اور تجربے کرنے سے کبھی نہیں گھبراتیں۔

(جاری ہے)

اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں نئے اور مختلف قسم کے کردار نبھانا اچھا لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ بہت سے ایسے موضوعات ہیں جن پر بات کرنا بہت ضروری ہے اور ڈرامہ سیریل ’’ چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ کا انتخاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وقت اشاعت : 10/07/2019 - 20:54:41